سعید اشعر کی افسانہ نگاری ۔ تحریر بابر شکیل ہاشمی

سعید اشعر کی افسانہ نگاری ۔ تحریر بابر شکیل ہاشمی
سعید اشعر کی افسانہ نگاری ۔ تحریر بابر شکیل ہاشمی 


ڈرائنگ ماسٹر
سعید اشعر ایک باکمال شاعر ہیں اس کا بخوبی علم ہے مگر افسانہ نگاری میں بھی ان کو بے مثال مہارت حاصل ہے اس بات کی مجھے بالکل خبر نہ تھی چند روز پہلے ان کے افسانوں کا مجموعہ "ڈرائنگ ماسٹر" بذریعہ ڈاک موصول ہوا اپنی کاروباری مصروفیات کی وجہ سے اسے کھول کر دیکھنے کا موقع نہ مل سکا بالاخر اتوار کا دن آگیا جو کہ میرے لئے تمام تر کاروباری دفتری مصروفیات سے چھٹی کا دن ہوتا ہے ۔ 10 بجے فریش ہونے کے بعد ناشتہ کیا اور ڈائینگ ٹیبل پر بیٹھے چائے کی چسکیاں لیتے میری نظر جناب سعید اشعر بھائی کی طرف سے موصول ہونے والے پیکٹ پر پڑی میں نے جلدی سے پیکٹ کھولا اور "ڈرائنگ ماسٹر" کا خوبصورت ٹائیٹل دیکھ کر بے اختیار پڑھنے کیلئے کتاب کھول کر بیٹھ گیا محترم خالد قیوم تنولی کے مضمون نے مجبور کر دیا کہ آگے بڑھا جائے پہلا افسانہ "مولا پور" پڑھتے ہوئے ارد گرد کے ماحول کا خیال ہی نہ رہا اور میں کسی دوسری ہی دنیا میں پہنچ گیا ۔پڑھتے پڑھتے میرے رونگٹے کھڑے ہونے لگے مولوی عبدالشکور کے کردار کے ذریعے سعید اشعر نے معاشرے کی جو تصویر کشی کی ہے اس پر ہر شخص کی آنکھ سے بے اختیار آنسو نکل آئیں گے۔اس افسانے کو پڑھنے کے بعد میرے اعصاب جواب دینے لگے اور میں نے کتاب بند کر کے ایک طرف رکھ دی تب مجھے احساس ہوا کہ میری انکھیں بھیگ چکی ہیں۔ کچھ دیر بعد ہمت کر کے سلسلہ آگے بڑھایا تو ہر افسانہ معاشرے کی حقیقی تصویر کشی کرتا ہوا نظر آیا۔ بلاشبہ سعید اشعر بہترین شاعر کے ساتھ ساتھ زبردست افسانہ نگار بھی ہیں جن کا ہاتھ معاشرے کی نبض پر ہے۔
تحریر بابر شکیل ہاشمی

Post a Comment

1 Comments

  1. محترم بابر شکیل ہاشمی صاحب، بہت اچھے ڈرائنگ ماسٹر کا مختصر لیکن ایک اچھا انٹرو دیا۔ تشنگی باقی ہے کہ اس افسانوی مجموعے کے بارے میں اور جانا جائے۔
    پروفیسر عامر زریں

    ReplyDelete