| Jo ye izn-e-khuda nahi hota - Poet Haneef Manoos |
غزل
جو یہ اذن_ خدا نہیں ہوتا
درد جذب_ دوا نہیں ہوتا
وہ صنم گو حسین ہے لیکن
اک تراشا خدا نہیں ہوتا
کام نکلے تو وہ سلام کرے
جو غرض ہو تو کیا نہیں ہوتا
دیکھتا جو ذرا وفا اس میں
میں ذرا بے وفا نہیں ہوتا
لطف تو تشنگی سے پینے کا
اک سبو میں مزا نہیں ہوتا
یوں زمانا نہ خرچ کر مانوس
ایک پل۔۔۔۔۔۔۔ دوسرا نہیں ہوتا
حنیف مانوس
0 Comments