![]() |
سرد مہری مزاج پتھر کا ۔ امین اوڈیرائی |
*غزل*
سرد مہری مزاج پتھر کا
کوئی ڈھونڈو علاج پتھر کا
نازکی عشق کی وہ کیا جانے
جس کے دل پر ہے راج پتھر کا
کل تلک تھا جو موم کی مانند
ہے وہی شخص آج پتھر کا
آئنے شہر میں نہ لائے کوئی
ہے یہی احتجاج پتھر کا
لوگ خود کوخدا سمجھنےلگے
آ گیا پھر رواج پتھر کا
شہر پھولوں سے تھا بھرا لیکن
چار سو کام کاج پتھر کا
جب بھی گذرا تری گلی سےامین
اُس نے پایا خراج پتھر کا
*امین اوڈیرائی*
0 Comments