پیش_ یلغار _ستم کوہ صورت وہ قدم۔ جلیل عالی |
وہ حسین ابنِ علی(رض). پیشِ یلغارِ ستم کوہ صورت وہ قدم
قامتِ سطوتِ جماُس کی دہلیز پہ خم
اوجِ احساسِ وفاکر لیا سر کو عَلَم
اس طرح کس نے رکھےزیرِ پا جاہ و حشم
اِس قدر کس سے ہوئیقوتِ صبر بہم
کس کا دکھ ایسا کڑا روئیں خود رنج و الم
عشق ہر عہد سے لےکس کے سجدے کی قسم
کس کا معیارِ صفا حق و باطل کا حَکَم
کس نے سینے پہ لیا زخمِ تاریخِ حرم
وہ حسین ابنِ علیاُس سے انساں کا بھرم
کر گیا اُس کا لہوغم کی تہذیب رقم
کیسے آنکھ اُس کو کہیںوہ جو ہوتی نہ ہو نم
درد سے دُھول نہ ہوکس کلیجے میں یہ دَم
جلیل عالی
0 Comments