نبی کا نور_ نظر دل کا چین لکھتے ہوئے ۔ احمد عرفان

نبی کا نور_ نظر دل کا چین لکھتے ہوئے ۔ احمد عرفان
نبی کا نور_ نظر دل کا چین لکھتے ہوئے ۔ احمد عرفان   

 

سلام 

نبی کا نور ِ نظر ، دل کا چین لکھتے ہوئے

قلم کے آنسو گرے ہیں ، حسین لکھتے ہوئے 


بغور دیکھا تو کربل کا" کاف" لکھ ڈالا 

مرے قلم نے محرم میں" عین"  لکھتے ہوئے 


بتاؤں کیا تجھے کیوں پھوٹ پھوٹ کر رویا  

کہ" نینوا" کا فقط میں تو " نین " لکھتے ہوئے

 

گلے میں طوق تو پاؤں میں بیڑیاں پہنیں

 کہ رُک گیا تھا قلم میرا "زین" * لکھتے ہوئے


"حسین " لکھا گیا دن کی روشنی کی جگہ

"یزید" لکھا گیا مجھ سے " رین" لکھتے ہوئے

احمد عرفان

Post a Comment

0 Comments